اٹھارہویں آئینی ترمیم پاکستان کی سیاسی تاریخ کا سب سے اہم سنگ میل ہے۔ اس ترمیم کی منظوری سے آج تک فوجی جرنیلوں کی کوشش رہی ہے کہ کسی طرح اس اہم سیاسی کامیابی کو ختم کیا جائے۔ پندرہ سال سے آپ جو سیاسی تباہی دیکھ رہے ہیں، اس کے درپردہ بنیادی محرک اس ترمیم کے خاتمے کا جال تھا۔
ن لیگ اگر اس ترمیم کے خاتمے کا حصہ بنتی ہے یا پیپلز پارٹی اس تباہ کن راستے میں ساتھ دیتی ہے، تو نہ صرف اپنا سیاسی مستقبل خاک کر لیں گی بلکہ ساتھ ہی پاکستان کو طویل مدت کے لیے ہائبرڈ نظام کے نام پر دستوری پشت پناہی والی فوجی آمریت کے سپرد کر دیں گے۔
فوج سے سویلین اسپس واپس لینے کے بجائے دھیرے دھیرے تمام تر اسپیس جی ایچ کیو پہنچتی جا رہی ہے اور اس کا نتیجہ آپ کی سوچ سے بھی زیادہ خطرناک نکل سکتا ہے۔
