تعلق ختم ہو جانے کے بعد ایک دوسرے کے لیے personal grudge مت پالیں۔۔
تعلق میں شیرینی بھی ہوتی ہے اور تلخی بھی۔۔ صرف تلخ حصّے کو یاد رکھ کر اُس شخص کے لیے نفرت یا دشمنی کے جذبات رکھنا کچھ مناسب بات نہیں۔۔
یہ بالکل آپ کی اپنی چوائس ہو سکتی ہے کہ آپ زیادہ رابطہ یا میل جول رکھنا نہ چاہیں لیکن ایک دوسرے کی شکل تک دیکھنے کے روادار نہ ہونا یا آنکھیں پھیر لینا یہ رویّہ کچھ درست نہیں۔۔
اور اتنا پاس ضرور رکھ لینا چاہیے کہ اگر آپ اُس شخص کی حمایت میں آگے نہ بھی آئیں تو صرف اپنے grudge کی بنا پر مخالفین کی ہم آواز بھی نہ بنیں۔۔۔
اگر وہ شخص آپ کے ساتھ مزید آگے چلنا نہیں چاہتا اور راستہ الگ کرنا چاہتا ہے تو کم ظرفی دِکھانے کے بجائے اُس کے فیصلے کو قبولیں۔۔
کوئی بھی انسان کسی دوسرے کی پراپرٹی/ملکیت نہیں ہے۔۔ ایک دوسرے کی شخصی آزادی کا احترام کرنا سیکھیے۔۔
اپنی ریجیکشن کو بھی grace کے ساتھ قبول کرنا سیکھیے۔۔ :)
